نواز شریف عدالتوں میں مقدمات لڑنے کی بجائے عدالتوں سے لڑ رہے ہیں: زرداری

Published on October 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments


لاہور: (یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کی قیادت پر برس پڑے۔ سابق صدر بولے مسلم لیگ ن اداروں کے ساتھ تصادم کر کے جمہوریت کی نفی کر رہی ہے اور پورا نظام تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں میں مقدمات لڑنے کی بجائے عدالتوں سے لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے تو جھوٹے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیا، نواز لیگ عدالتوں کا سامنا کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ نون لیگ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دھونس اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے، نواز شریف عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑ رہے ہیں۔سابق صدرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، نون لیگ ہماری قربانیاں ضائع کرنا چاہتی ہے، اب نواز شریف سے ملاقات تو دور کی بات، ٹیلی فون پر بھی رابطہ نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy