لاہور (یو این پی)آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو توڑ نہیں رہے، وہ تو خود ٹوٹ چکی ہے، فوجی ترجمان نے بیان پاکستان کے مفاد میں دیا، کچھ تو ہے جو نواز لیگ کو تکلیف ہوئی، ذوالفقار کھوسہ کہتے ہیں، پی پی میں شمولیت کی دعوت ملی، مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ آئندہ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گئی۔ آصف زرداری پنجاب میں سرگرم ہو گئے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی مسلم لیگی سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دے ڈالی۔ میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ نواز لیگ ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت بھی کر دی۔ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے نواز لیگ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔آصف زرداری نے قبل از وقت انتخابات اور قومی حکومت کی مخالفت کی اور کہا کہ مشرف دور میں بھی قومی حکومت تھی جو ملک سنبھال نہ سکی۔