کوئٹہ میں صبح سویرے دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد شہید ،10زخمی

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے دہشت گردوں نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شہید جبکہ8اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ریپڈ رسپانس فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی جس کے باعث دھماکے کے نتیجے میں6اہلکاروں سمیت8افراد شہید جبکہ 5پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیمیں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر رہی ہیں ،جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ جس وقت پولیس ٹرک کو نشانہ بنا یا گیا اس وقت اس میں 35اہلکار موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes