موجودہ حکمران میگا پروجیکٹ سے میگا کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں؛سعیداحمد بھلی ایڈوکیٹ

Published on October 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments


سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)موجودہ حکمران میگا پروجیکٹ سے میگا کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا رہے ہیں،میگا پروجیکٹ منصوبوں نے ملک میں غربت کے خاتمے کی بجائے ملک کو مقروض کر دیا ہے ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی پی121سعیداحمد بھلی ایڈوکیٹ نے موضع بجوات میں دورہ کے موقع پر ساتھیوں سے ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ احتساب عدالت سے بچنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، اداروں پر حملہ (ن) لیگ کی روایت ہے مگر قوم (ن) لیگ کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دے گی جس طرح لیگی غنڈوں نے عدالت پر حملہ کیا وہ قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ عوام اب حکمرانوں کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنا کر کریں گے۔

نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق موضع موسے والا کا رہائشی محمد عظیم موٹر سائیکل نمبری جی اے کیو1084پر سوار آیا اور پل نہر بھروکے اپنے بھائی کے گھر آیا اور موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پتنگ بازی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)پتنگ بازی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی ملزم کے خلاف مقدمہ کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے شخص سہیل نواز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد چیک کیا تو معلوم ہوا کہ پتنگ بازی سہیل نواز شازیہ نامی خاتون کا کرایہ دار ہے اور اس حوالے سے تھانے میں کرایہ دار کا نام بھی رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا ۔ پولیس نے ملک مکان شازیہ، اور کرایہ دار و پتنگ باز سہیل نواز کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy