سپریم کورٹ کے فیصلے تک فرد جرم کی کارروائی روکی جائے،نواز شریف نے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی

Published on October 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نواز شریف نے فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی، درخواست خواجہ حارث کی معاون وکیل نے دائر کی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے احتساب عدالت میں متفرق دائر کر دی،درخواست خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کررکھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ سے فیصلہ نہیں آتا سماعت روکی جائے،عائشہ حامد درخواست پر دلائل دیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes