اوتاوا… …ایک کینیڈین آرٹسٹ نے پر انی کتا بوں پر تراش خراش کرتے ہوئے انکے دلچسپ مجسمے تیا ر کر لئے ہیں۔ آرٹسٹ نے کئی پر انی کتابیں ایک ترتیب میں رکھ کر مختلف اوزاروں سے کاٹ کر یہ دیدہ زیب مجسمے تخلیق کیے ہیں۔قدرتی مناظر کی ترجمانی کرتے ان مجسموں کی خاص با ت یہ ہے کہ حیرت انگیز طور پر انکی تیاری میں کتا بوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے دوسرے میٹریل کا استعمال نہیں کیا گیا۔ان مجسموں کو دیکھ کر با لکل بھی احساس نہیں ہو تا کہ انھیں کتا بوں سے بنایا گیا ہے لیکن ان مجسموں کی پشت پر کتا بوں کا بقیہ حصہ اس حقیقت سے پر دہ اٹھا دیتا ہے۔