نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

Published on October 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر خود جبکہ نواز شریف کی جگہ ان کے ناظر ظافر خان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی تو مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جبکہ نواز شریف کے ناظر نے بھی جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ تینوں ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme