لاہور: (یوا ین پی) نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف لیگی رہنما دوست محمد خان نے پارٹی میں ناقدری کی وجہ سے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے 2013ء میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن رواں سال جون میں انہوں نے پارٹی پالیسیوں کیخلاف اسے خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔ ان کی شمولیت کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے انھیں خوش آمدید کہا۔