ماسکو(یو این پی)روس کا ایک ایسا ریسٹورنٹ جہاں خواتین کی آنکھیں اورانکی رنگت کو دیکھ کر انھیں ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے ۔دنیا بھر میں بہت سی ڈسکاؤنٹ آفرز متعارف کروائی گئیں ہیں جن پر مختلف قسم کے ڈسکاؤنٹس دیئے جاتے ہیں اور لوگ ان سئے بھرپور فائدہ بھی اٹھاتے ہیں لیکن روس میں ایسی ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کروائی گئی ہےجس کے بارے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔آ پ اسے بے حیائی بھی کہہ سکتے ہیں اور بے راہ روی کا بھی رنگ دے سکتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی منفرد آفر تھی جس کی طرف بہت سے لوگ متوجہ ہوئے اور فائدہ بھی اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق وہاں آنے والی خواتین کی رنگت انکی آنکھوں کا رنگ اور انکے جسم کی ڈھال دیکھ کرانھیں ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے اورریسٹورنٹ انتظامیہ نے اس آفر کا اشتہار بھی نصب کر رکھا تھا جس میں ان کے نسوانی حسن کو خوب ترجیح دی گئی تھی۔یہ بیہودہ اشتہار سامنے آنے کی دیر تھی کہ ہر جانب سے اس اخلاق باختہ حرکت پر تنقید شروع ہو گئی۔ روسی سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی بے حیائی اور شیطانی سوچ پر سخت حیرت کا اظہار کیا اور اس اشتہار کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیٹ پر غصے کا سیلاب امڈ آنے کے بعد ویب سائٹ انسٹا گرام نے خود ہی اس اشتہار کو ختم کر دیا، تا ہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اب تک 48 لڑکیاں اس ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔