آزاد کشمیر :سسرالیوں کا بہو پر تشدد ، پہاڑ سے نیچے پھینک دیا

Published on October 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments


مظفرآباد (یوا ین پی )شاہدہ پروین کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں ، دونوں آنکھوں پر بھی شدید زخموں کے نشان ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مبینہ تشدد کا شکار اور پہاڑ سے نیچے گرائی جانے والی خاتون کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ ایک اور حوا کی بیٹی سسرال کے مبینہ تشدد کا شکار ہوئی ،شوہر اور رشتہ داروں نے تشدد کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا ۔ ہولی فیملی ہسپتال میں داخل خاتون شاہدہ پروین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ شوہر اورسسرال کے دیگر رشتہ داروں نے لڑائی جھگڑے کے بعد صبح 6 بجے پہاڑی سے نیچے دھکا دیا ۔زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا 35 شاہدہ بی بی کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں ، دونوں آنکھوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme