مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)کامیابی حاصل کرکے علاقہ کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ عوامی حمایت حاصل ہے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ سابقہ ناظم نے علاقہ کو نظر انداز کیا جبکہ اس سے پہلے کے ناظم حاجی حبیب نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں جو ہماری رہنمائی بھی کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہماری کامایبی یقینی ہے۔ علاقہ کے بنیادی مسائل گندے پانی کی نکاسی، واٹر سپلائی کا منصوبہ، سٹرک کی مرمت پہلی ترجیحی ہو گی۔کامیابی حاصل کرکے کسی بھی پارٹی میں شمولیت عوام کی مشاورت سے کریں گے۔ ہمارے پینل کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں محمد ادریس بھٹی نے صحافیوں کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابقہ ناظم حاجی حبیب، سابقہ نائب ناظم حاجی داؤ خاں، سابقہ کونسلرحاجی رفیق، سابقہ کونسلرحاجی ذوالفقار بھٹی ، سابقہ کونسلرچوہدری یٰسین، سابقہ کونسلرعمران اقبال،صوفی نمبردار، نمبردارجاوید خاں، طاہر نمبردار،منیر احمد بھٹی، چوہدری آس محمد ، چوہدری ہاشم خاں، چوہدری رشید، چوہدری ارشاد اللہ، افتخار بھٹی، طارق بھٹی، غفور بھٹی بنیامین بھٹی، رفیق بھٹی ودیگر اہلیان علاقہ کے پر زور اسرار پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کامیابی حاصل کرکے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کیلئے ہے۔ عوام کی بے پناہ محبت اور خلوص ہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔