مکہ میں غیر ملکیوں کے ٹیکسی چلانے پر پابندی

Published on October 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments


ریاض (یو این پی) سعودی شہر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔ سعودی اخبار کے مطابق انہوں نے جدہ گورنر ہاؤس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی سعودائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانے چلانے کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج و عمرہ موسم میں سعودیوں کے سوا اس کی اجازت کسی کو حاصل نہ ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog