پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے ’’آج‘‘ کھیلا جائے گا

Published on October 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments


شارجہ(یوا ین پی)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج(پیر کو) شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم سری لنکاکے خلاف کلین سوئپ کے لیے پرعزم جبکہ سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکست سے بچنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں 83 رنز دوسرے میں 32 رنز جبکہ تیسرے اور چوتھے میں بالترتیب سات، سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا 27 اکتوبر جبکہ تیسرا 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ ابوظہبی جبکہ تیسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes