جدہ ( زکیر احمدبھٹی )دارلحکومت ریاض کے کنگ شاہ فہد کلچرل سنٹر میں پاکستان منعقدہ تقریب میں ہزاروں پاکستانیوں کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں کے سفارت کاروں اور اعلی سعودی احکام نے بھی شرکت کی اس موقعہ پر استاد حامد علی خان نے قومی نغمے پیش کیے اور دیگر کلاسیکل غزلیں بھی پیش کیں، تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کے افراد نے بھی خوب رنگ جمایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوے بھنگڑے بھی ڈالتے رہے،پروگرام میں راگا بوائز بینڈ کے نایاب علی خان نے بھی پرفارم کیا،پاکستانی کلچر کے حوالے سے پاکستانی کھانوں اور کپڑوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن پر لوگوں نے گہری دلچسپی لی اور مزے مزے کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے،سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ یہ تقریب پاکستان کی ستر سالہ تقریبات کا ہی ایک تسلسل ہے جس کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کامیاب بنایا ہے