بلاول سے ندیم چن کی ملاقات، استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست

Published on October 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی پنجاب کے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی وجوہات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کیا جائے، تاہم وہ پارٹی کے ساتھ بدستور کام کرتے رہیں گے۔ندیم افضل چن نے لاہور میں دو روز قبل آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں آصف علی زرداری نے انہیں استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کی مگر ندیم افضل چن نے ایسا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题