ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) مسلم لیگ ن ٹھٹھہ ضلع میں دو حصوں تقسیم ہوگئی ، سینئر کارکنان نے ماروی میمن کی حمایت واپس لینے کا اعلان کرکے مملکت وزیر سید ایاز علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کے آبائی حلقے ٹھٹھہ ضلع میں مسلم لیگ ن متحد ہونے کے بجائے دو حصوں میں تقسیم ہوکر کام کرنے لگی ہے . ماروی میمن کی ملک گیر سیا ست کے باعث سینئر کارکنان نے ماروی میمن گروپ سے خفا ہوکر مملکتی وزیر سید ایا زعلی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے . اس سلسلے میں مسلم لیگ کے سینئر کارکنان عبداللہ جاکھرو ، عبداللہ صابرو عطا محمد ناریجو اور ان کی پوری ٹیم نے ماروی میمن گروپ کو خیر آباد کھ کر مملکتی وزیر کی حمایت کردی ہے اور آئیندہ کے انتخاب میں سید ایاز علی شاہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں مملکتی وزیر کیلئے پریس کلب مکلی میں اعزازی تقریب منعقد کی گئی . جس میں سینئر کارکنان عبداللہ جاکھرو اور عبداللہ گندرو ، عطا محمد مناریجو اور دیگر نے ماروی میمن پر الزام لگا کر کہا ہے کہ اقتدار کے دوران پارٹی کے سینئر کارکنان کو نظر انداز کر دیا ہے . بسپ کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد وفاقی پروگرام میں خاص کر کے ماروی میمن کے اپنے آبائی حلقے میں کرپشن انتھا تک پہنچ چکی ہے اس لیے ماروی میمن کے بجائے سید ایاز علی شاہ کی عوام اور ورکر دوست پالیسیوں سے متاثر ہوکر ماروی میمن کی حمایت واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں ، ادہر مملکتی وزیر سید ایاز علی شاہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیاہے . آئیندہ کے انتخابات میں سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو شکست نصیب ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر کارکنان کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کے مسائل تریجی بنیا دوں پر حل کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب متاثرین کیلئے ترکی حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2010ء کے سیلاب متاثرین کیلئے ترکی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ گھروں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے 2115 کامیاب سیلاب متاثرین میں سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ عبدالنعیم میمن نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ عبدالنعیم میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکش ہاؤسنگ اسکیم کے گھروں کی تقسیم کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے جوکہ انتہائی عزت و احترام اور صاف و شفاف طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب آخری سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے مقرر کردہ اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عبدالغفار شیخ، ڈپٹی کمشنر سجاول کی جانب سے مقرر کردہ اسسٹنٹ کمشنر سجاول نظام الدین جتوئی اور پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نثار احمد چنڑ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکلی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)مکلی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں، پی پی پی ضلعی صدر اور پی پی پی کے ضلع کونسل کے چئرمین کی جانب سے سینئر صحافیون سے فون پر بدتمیزی، شہریوں، سماجی رہنماوں کا مکلی پریس کلب کے سینئر صحافیون کو دھمکیاں ملنے پر سخت مذمت، صحافیوں سے معافی نا منگنے کی صورت میں سخت احتجاجی تحریک کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مکلی پریس کلب کے سینئر صحافی سندھی چینل کے ٹی این، ڈیلی شام اخبار کے ضلعی رپورٹر محبوب بروہی، آواز ٹی وی اور ہلال پاکستان کے ضلعی رپورٹر اعجاز واریو نے پچھلے دنوں پیپلز پارٹی کے 18 اکٹوبر کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے پی پی پی ضلعی قیادت نے ہر یوسی چئیرمین سے 15 لاکھ کی رقم ضلعی قیادت کے پاس جمع نا کروانے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چئیرمینوں کو شوکاز نوٹیس جاری کرنے کی خبر شائیع کرنے پر پی پی پی ٹھٹھہ کی ضلعی قیادت صادق میمن اور دیگر کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور جان سے مارڈالنے کی دھمکیاں ملنے لگیں جبکے دوسری جانب مکلی پریس کلب کے تیسرے سینئر صحافی جہاں پاکستان اور آئی این پی نیوز ایجنسی کے ضلعی رپورٹر حنیف جاکھرو کو ضلعی کونسل کے چئیر مین غلام قادر پلیجو سے انکے آبائی گاوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی کروڑوں کی کرپشن پر انکا معوقف لینے پر فون پر بدتمیزی اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں ملنے پر مکلی پریس کلب کی جانب احتجاجن انکی میڈیا کوریج کو بند کرکے مذہمتی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، اس موقعے پر صدر پریس کلب مکلی سید گل شاہ، اور جنرل سیکریٹری عبدالحسین مہیندرو نے کہا کے مکلی پریس کلب کے میمبران نے نا کبھی پہلے حق اور سچ لکھنے سے گہبرایا ہے نا ہی آئیندہ گہبرائینگے، پریس کلب مکلی نے ہمیشہ بلاتفریق سچ کو سچ لکھا ہے اور جھوٹے کو منظر عام پر لایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کے ٹھٹھہ ضلع کے کرپٹ سیاستدان اب اوچھی ہرکتوں پر اتر آئے ہیں، چائے وہ کتنی بھی ہمارے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوائیں مگر ہم سچ لکھنا نہیں چھوڑینگے، اس موقعے پر سماجی، دینی،رہنماؤں اور شہریوں نے کرپٹ سیاستدانوں کی ایسی غیر اخلاقی عمل اور مکلی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کو دھمکانے پر پرذور مذمت کرتے ہوئے کہا کے اگر ٹھٹھہ کی عوام کی بنیادی سہولیات کے فنڈوں کو کھانے والے نام نہاد سیاستدانوں نے سینئر صحافی محبوب بروہی، اعجاز واریو اور حنیف جاکھرو سے مکلی ہریس کلب آکر معافی نہیں مانگی تو سخت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔