آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کر کے ان کی بہادری پرخراج تحسین پیش کیا جائے گا
لاہور(یو این پی)لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 73واں یوم پیدائش آج بدھ 25اکتوبر کو منایا جارہا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25اکتوبر1944ء کو ضلع راوالپنڈی میں پیدا ہوئے اور 17دسمبر1971ء میں دشمن کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کر کے ان کی بہادری پرخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔