بیت المقدس(یو این پی) ناخواندہ اور ظالم اسرائیلی فوجیوں نے فیس بک کے ’گڈمارننگ‘ اسٹیٹس کا غلط مقصد سمجھتے ہوئے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مظلوم فلسطینوں پر مظالم ڈھانے والے ظالم اسرائیلی فوجیوں نے سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھنا شروع کردی اور انہوں نے حال ہی میں ایک نوجوان کو ’صبح بخیر‘ کا اسٹیٹس ڈالنے پر حراست میں لیااسرائیلی فوج کے ترجمان نے نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اُس نے 15 اکتوبر کو فیس بک پر ٹریکٹر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ عربی زبان میں گڈ مارننگ لکھا‘۔اسرائیلی فوج کے اہلکار نے ’صبح بخیر‘ کے اسٹیٹس کو عبرانی زبان میں ترجمہ کر کے پڑھا جس کا مطلب یہ نکلا کہ ’اس پر حملہ کردو‘، صہیونی پولیس نے فوری طور پر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔