ٹی 20سیریز:پاکستان سری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں آج مدمقابل ، میچ رات 9 بجے شروع ہوگا

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments


ابوظہبی(یوا ین پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ آج(جمعرات کو )شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔سیریز کا آخری معرکہ زندہ دلان کے شہر لاہور میں29 اکتوبر کو سجے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آج (جمعرات) سے ابوظہبی میں شروع ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا جبکہ اس کے اگلے ہی دن دوسرا مقابلہ کل(جمعہ کو) ہو گا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ زندہ دلان کے شہر لاہور میں29 اکتوبر کو سجے گا۔ زندہ دلان کا شہر اور قذافی اسٹیڈیم کا میدان دلہن کی طرح سجے گا اور مہمان لنکن کو ویلکم کرے گا۔خیال رہے کہ 2009ء کے بعد آئی لینڈرز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ پاک لنکا ٹیمیں 15ٹی 20کھیل چکی ہیں، جن میں گرین شرٹس کا پلہ بھاری رہا۔ یو اے ای کے میدانوں میں تین میچ ہوئے۔ قومی شاہینوں نے دو بار اونچی اڑان بھری جبکہ ایک بار جیت آئی لینڈرز کو ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکن ٹیم نے کلین سوئپ کی جس کے مقابلے میں پاکستان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر کے بدلہ چکا دیا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج(جمعرات کو )ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes