پشاور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیاب،نوازلیگ کو عبرت ناک شکست

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 689)      No Comments


پشاور(یواین پی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار نے واضح برتری سے فتح اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقے این اے 4 میں ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے، مقابلے کے لیے میدان میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر آزاد کو ملا کر ٹوٹل 14 امیدواران میدان میں اترے جن میں سے 6 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے تھا۔پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار 100 سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں نصب کی گئی تھیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 904 تھی  اور ووٹنگ کے لیے 269 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع ہوا اور اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر 47 ہزار 5 سو 86 (47586) ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کررہے ہیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر خان 25 ہزار 2 سو 67 (25267) ووٹ لے کر دوسرے ، اے این پی کے خوش دل خان 25 ہزار 143 (25143) ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے امیدوار کی فتح پر مبارک باد پیش کی جبکہ صوبائی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ 2018 صوبے سے مخالفین کے صفائی کا سال ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题