ٹھٹھہ، ایدھی سنٹر سیل واقعہ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمید چنڈ)  ٹھٹھہ کے ایدھی سینٹر کو ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے سیل کرنے پلاٹ کے تنازع کا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹیس لیا ہے اور ایدھی سینٹر کے پلاٹ پر لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ قبضے پر سخت برہمی کا اظھار کیا ہے اور ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر رپورٹ طلب کرنے کی ہدایات کی،  ایک روز قبل ٹھٹھہ ایدھی سینٹر پر تھوڑ پھوڑ کرنے کے واقعے کے خلاف ٹھٹھہ کی شہریوں اور سیاسی سماجی رہنماوں کی جانب سے احتجاج کر نے اور سخت موقف اختیار کر نے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹیس لیکر ایدھی سینٹر کے  تمام حقائق کی رپورٹ طلب کرلی ہے. کمشنر حیدر آباد اور ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر بیگ سے رابطہ کر کے ایک روز قبل کی تفصیل معلوم کی. اس موقع پر ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی سندھ کو پولیس کی رات کے اندہیرے میں سنیٹر پر چڑہائی کرنے اور ٹھٹھہ کے شہریوں کے مسلسل احتجاج  کر نے کی تفصیل پیش کی  اس موقع پر وزیر اعلی سندھ  سید مراد علی شاہ نے ایدھی سینٹر کو سیل کر نے اور تھوڑ پھوڑ کر نے پر برہمی کا اظھار کیا اور ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر کو ٹھٹھہ کی شہریوں کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے اور ہر حال میں امن امان بر قرار رکھنے کی ہدایات کی. 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایدھی سینٹر کی بلڈنگ کو سیل اور ملازمین پر وحشانہ تشدد 
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمید چنڈ)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ستار ایدھی نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ کی انتظامیہ نے سالوں سے خدمت کرنے والے ایدھی سینٹر کی بلڈنگ کو سیل کرکے اور ملازمین پر وحشانہ تشدد کر کے لینڈ مافیا کی سرپرست بن گئی ہے. ایدھی سینٹر ٹھٹھہ کو سیل کرنے کے واقعے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کل ٹھٹھہ پہنچ کرسیل کیا ہوا سینٹر کا معائنہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایدھی سینٹر کے پلاٹ کو حاصل کرنے کیلئے جو راستہ اختیار کیا گیا ہے وہ غلط ہے . ٹھٹھہ کا سینٹر تیس سالوں سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے. جس کو بچانے کیلئے ٹھٹھہ کی عوام کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا. اور ان کی جدوجھد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور عوامی ادارے ٹھٹھہ کے ایدہی سینٹر کو سیل کرنے کا نوٹیس لے اور ان کو بچانے کیلئے آگے آئیں. اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ستار نے سینٹر خالی کراتے وقت تشدد کی زد میں آنیوالے ایدھی کے رضاکاروں کی عیادت کی، بعد میں شہریوں کی جانب سے ایدھی سینٹر کو بچانے کیلئے شہریوں نے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال  جاری رکھی. فیصل ستار نے علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے ان کی جدوجھد رنگ لائیں گی۔ دوسری جانب کل دوسرے روز بھی ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے  ایدھی سینٹر کو بچانے کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھی جس کی قیادت  منتخب کو نسلر غلام مجتبیٰ خشک، شاہنواز بروھی، ماما اسحاق خشک، مکلی پریس کلب کے صدر گل شاہ، صحافی اعجاز واریو،شہمیر قریشی،  محبوب بروھی، راجو قریشی سمیت ٹھٹھہ کے شہریوں اور سیاسی سماجی حلقوں کی. اس موقع پر شہریوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ستار کے ہمراہ لینٖ مافیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی.
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme