سندھ میں پانی کی شدید قلت اور کالا باغ کی تعمیر کے خلاف جئے سندھ محاذکی پانچ نومبرکو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) سندھ میں پانی کی شدید قلت اور کالا باغ کی تعمیر کے خلاف جئے سندھ محاذنے 5 نومبرکو ٹھٹھہ میں احتجاجی مظا ہرے کا اعلان کردیا ہے . اس سلسلے میں جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے پریس کلب مکلی میں ہنگامی پریس کانفرنس کر کے کہا ہے کہ حیسکو کے اعلیٰ حکام نے کالاباغ کی تعمیر کی حمایت کر کے وفاقی حکومت کو ڈیم کی تعمیر کی اپیل کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے . انھوں نے کہا کہ حیسکو پنجاب کی نمائندگی کرکے سندھ کے خلاف سازش کرنے میں برابر کا شریک ہے . سندھ سب سے زیادہ بجلی پیدا کر نے والا صوبہ ہے اور تھر مل بجلی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے اس کے باوجود سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ ہے انھوں نے کہا کالاباغ ڈیم لوٹ مار کا ذریعہ ہے . سندھ میں پانی کی قلت رہتی ہے . لیکن 1991کے معاعدے کے مطابق سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں فراہم کیا جا رہے نتیجے میں ٹھٹھہ اور سجاول میں پانی کی قلت کے باعث پچیس لاکھ ایکڑ زمین سمندر نگل گیا ہے . پانی و بجلی کے وفاقی وزارت نے سندھ کو تباھ کر نے کیلئے سندھ کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں. . انھوں نے کہا کہ پی پی پی، متحدہ سندھ میں لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں یہ پارٹیاں کبھی بھی سندھ کی نمائندگی نہیں کرتی ہے . پی پی پی سمیت پی ٹی آئی ، جی یو آئی ، ن لیگ سب سیاسی پارٹیاں اقتدار کیلئے سندھ کے پانی کی چوری میں ملوث ہے ملک میں آئین ہے تو قانون بھی سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ملک کو قانون کے برابری کے تحت چلانا ہوگا پنجاب اپنے مرضی کے فیصلے کرکے ملک کو پنجابستان بنانا چاہتا ہے . انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تعمیر سے سندھ کی سڑکوں پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے . اور اس قبضہ خوری میں پی پی پی برابر کی شریک ہے انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور جامشورو اضلاع میں ترقی کے نام پر قبضہ مافیا سرگرم ہے اور نیشنل ملٹی کمپنوں کی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کیلئے زمین تنگ کردی ہے . انتظامیہ اس ناانصافی کے خلاف 5نومبر کو ٹھٹھہ میں احتجاجی مظا ہرا کیا جائے گا . انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے ایدہی سینٹر پر قبضے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا ہے ایدہی سینٹر ٹھٹھہ کے شہریوں کی پراپرٹی ہے جو کہ ٹھٹھہ کے شہریوں کو ملنی چاہیے ، اس موقع پر نسیم شاہانی ، ریاض خان جتوئی ، نبن خشک ، ایاز شیخ ، جاوید ناھیو اور منظور خواجہ موجود تھے . 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 ایدہی سینٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) ایدہی سینٹر ٹھٹھہ پر قبضے کے خلاف کل تیسرے روز بھی ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی حلقوں نے ایدہی سینٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی اور ایدہی فاؤنڈیشن کے سربرا ہ فیصل ستار ایدہی بھوک ہڑتال کی کیمپ پربیٹھ گئے . فیصل ستار ایدہی نے بھوک ہڑتال کیمپ پر پہنچنے سے پہلے ٹھٹھہ شہر میں داخل ہوکر فلاحی ادارے ایدہی سینٹر کی ترقی و تعمیر کیلئے چندہ وصول کیا اور ٹھٹھہ کے شہریوں نے ایدہی کے سربراہ کو دل کھول کر چندہ دیا اور چندہ مہم کا حصہ بن گئے . اس موقع پر فیصل ستار نے ٹھٹھہ اور بدین اضلاع کیلئے جدید ایمبولینس دینے کا اعلان کیا ہے . اس موقع پر فیصل ستار ایدہی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ایدہی سینٹر کے دفاتر غیر محفوظ ہے لینڈ مافیا ملکی ریاست سے زیادہ مظبوط ہے اس لیے ٹھٹھہ سینٹر بند ہے اور وزیر اعلی سندھ کے نوٹیس کے باوجود قبضہ برقرار ہے . دوسری جانب ایدہی سینٹر ٹھٹھہ پر لینڈ مافیا کے جانب سے قبضے کی کوشش کے خلاف کل تیسرے روز بھی ٹھٹھہ کے شہریوں سیاسی سماجی حلقوں نے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے کونسلر غلام مجتبیٰ خشک ، شاہنواز بروہی ، صحافی محبوب بروہی ، اعجاز واریو ، راجو قریشی ، مامااسحاق خشک ، عمران خشک ، سید گل شاہ سمیت سیاسی سماجی حلقوں کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹیس کے باوجود ابھی تک سینٹر پر قبضہ برقرارہے اور پولیس لینڈ مافیا کی سرپرست بن گئی ہے . انھوں نے کہاکہ حکومت سندھ سینٹر کو برقرار رکھنے کے فیصلے تک احتجاج جاری رہے گا . 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy