اسلام آباد(یو این پی) معروف صحافی اور تجزیہ نگارڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ نواز شریف آئندہ چند روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب این آر او حاصل کرنے کی کوشش کیلئے گئے تھے۔ تاہم نواز شریف کو کسی قسم کے این آر او حاصل کرنے میں فی الحال ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ اگر نواز شریف این آر او حاصل کرنے میں ناکام رہے تو پھر وہ آئندہ کچھ روز میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم دے دیں گے۔