ریاض (یو این پی) سعودی خواتین نے دوسری بیوی بننے پر کنواری رہنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ، جو خواتین دوسری بیوی بننے پر رضا مند ہیں انہوں نے بھی رضا مندی کو مشروط کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیشتر سعودی خواتین دوسری بیوی بننے پر کنواری رہنے کو ترجیح دینے لگی ہیں۔ منال القحطانی کا کہنا تھا کہ میں پہلی بیوی کی زندگی حرام کر کے اپنی خوشی کا محل تعمیر نہیں کرنا چاہتی ۔ دوسری بیوی پہلی بیوی کے لیے جبر اور غم ہی لاتی ہے، اس کے سوا اورکچھ نہیں ۔ اروی خشیفاتی نے کہا کہ شادی شدہ سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں مگر شرط یہ ہے کہ پہلی بیوی کو اس کا علم ہو اور دوسری بیوی کا گھر الگ ہو ۔ اسی طرح کے خیالات دیگر سعودی خواتین نے بھی بیان کئے ہیں ۔