جدہ ( زکیر احمد بھٹی) چوھدری ساجد بل نے چوھدری محمد افضل جٹ چئیرمین بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورانٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں جدہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں میں چوہدری اعظم، چوہدری جعفر، ملک حمایت علی، چوھدری مہدی وڑائچ، چوہدری عبدالخالق جٹ، چوہدری محمد منیر سندھو چوھدری خالد چاھل ، چوھدری خالد چیمہ، طارق بھٹی اور صحافی برادری سے امیر محمد خان، خالد چیمہ، ، ذکیر، احمدبھٹی راجہ آفتاب کے علاوہ بہت سے دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوھدری ساجد بل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کے لیے چوھدری افضل جٹ صاحب کام کر رہے ہیں یہ قابل ستائش بات ہے اور ہمارا پورا تعاون افضل جٹ صاحب کے ساتھ ہے چوھدری ساجد بل نے کہا کہ جہاں جہاں ہماری ضرورت ہو گی ہم دن رات حاضر ہے اور ہم افضل جٹ صاحب کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گے