لاہور ‘انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے وا لے ڈاکٹر سمیت 2رکنی گروہ گرفتار،دیگر عملہ فرار

Published on October 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments


لاہور(یو این پی) لاہورکے ٹاؤن شپ علاقے میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے وا لے ڈاکٹر سمیت 2رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔یوا ین پی کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے گروہ کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا جس کے دوران انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ہسپتال کا دیگر عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر عابد اور نجی ہسپتال کے مینجر سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا اور دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 15افراد کام کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے فرار ہونے کے لیے آپریشن تھیٹر کے دس خفیہ راستے بنا رکھے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme