لڑکی کی چارماہ میں 7مردوں سے شادی

Published on October 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی )نکاح خواں جعلی ،ماں باپ اوربھائی بھی حقیقی نہیں ۔شادی کی مال بٹورااوررفوچکر۔تفصیلات کے مطابق سرگودھاکی جعل ساز خاتون جس نے چارماہ میں سات مردوں سے شادی رچائی وہ قانون کی گرفت میں آگئی۔ملزمہ چارماہ میں سات شادیاں کرکے دولہوں کولوٹ چکی ہے۔ایک دولہے نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس کی شادی میرے ساتھ ہوئی دودن میرے پاس رہی پھرفرارہوگئی۔گھرسے ساراسونابھی لے گئی۔ایک اورشخص نے کہاکہ دولاکھ روپیہ اس کودیااب معلوم ہواہے کہ اس کے سات نکاح اس کے پہلے سے ہوچکے ہیں۔ملزمہ کوعدالت میں پیش کیاگیاتوجج نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔ملزمہ نے گواہان بھی رکھے ہوئے تھے جواس کی جتنی بھی شادیاں ہوئی ہیں ان میں انہوں نے گواہی دی ۔ملزمہ صنم کی گرفتاری کے بعدپولیس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک گروہ ہے اوراس گروہ کے دیگرارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes