گوجرانوالہ میں ،،سوہنیو لفٹ کرا دیو،،نے تہلکہ مچا دیا
ماہ نور کے ورسٹائل ڈانس اور شاندار پرفارمنس نے پہلوانوں کے دل جیت لیئے
لاہور (یواین پی)گوجرانوالہ میں ،،سوہنیو لفٹ کرا دیو،،نے تہلکہ مچا دیا،تفصیلات کے مطابق کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری اسٹیج ڈرامہ،،سوہنیو لفٹ کرا دیو،،میں ماہ نور نے ورسٹائل ڈانس اور شاندار پرفارمنس نے پہلوانوں کے دل جیت لیئے،اور اس ڈرامہ کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپری تھیٹر میں جمعہ 27اکتوبر سے اب تک ہر روز کھڑکی توڑ رش دیکھنے کو ہے، اور پہلوانوں کے شہر میں ،،سوہنیو لفٹ کرا دیو،،ڈا ئیلاگ بن چکا ہے ۔اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے ہر کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں اور گوجرانوالہ میں اتنی بڑی کامیابی میرے مخالفین کیلئے منہ چھپانے کیلئے کافی ہے۔