نیویارک: ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی، 8 افراد ہلاک، 15 زخمی

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments


نیو یارک (یو این پی) امریکا میں ہیلوین ڈے پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر میموریل کے قریب ایک اور حملہ، نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دی۔ حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کرتے ہوئے زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیو یارک مئیر نے اپنی گفتگو میں حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کا تعلق ازبکستان سے ہے اور وہ 2010 میں امریکا منتقل ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے بھی اپنے ٹویٹ میں گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme