میٹرک کے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو(میٹرک)کے ضمنی امتحانات 2017 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات ہفتہ 11 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں، یہ امتحانات صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں امتحانات کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے تاہم جلد ہی امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں 30 نومبر 2017سے عملی امتحانات کے پرچے لئے جائیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme