اسلام آباد(یواین پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے آصف علی زرداری اور میاں محمد نوا زشریف کے درمیان رابطے اور مفاہمت کی متعدد کوششیں کیں مگر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطہ کرانے کی کئی کوششیں کیں مگر ناکام رہا ، میں نے سابق صدر کو کئی بار ٹیلی فون کیے مگر ان کی جانب سے کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوئی، ٹیلی فونک رابطے میں ناکامی کے بعد اے ڈی سی کے پاس پیغام بھی چھوڑا لیکن سابق صدر نے جوابی کال نہ کی۔