رائیونڈ(یو این پی)رائیونڈ میں تین روز ہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ’’کل‘‘سے شروع ہورہا ہے جو اتوار کے روز اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔تبلیغی اجتماع کل نماز عصر کے بعد امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کے بیان کے بعد باقاعدہ شروع ہو جائے گا، جبکہ جمعہ کی نماز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔اجتماع میں اہم ملکی شخصیات کے علاوہ دوسرے ملکوں کے لوگ بھی شریک ہوں گے، اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے اپنے اپنے کیمپ لگا لئے ہیں۔تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع جاری ہے ،شرکا کی سہولت کیلئے رائیونڈ میں عارضی کھانے پینے کی دکانیں اور کینٹین قائم کردی گئی ہیں۔سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9 نومبر سے شروع ہوگا۔