لاہور (یو این پی) پنجاب پولیس نے سردیوں کے لئے یونیفارم کوڈ جاری کر دیا۔ نئی یونیفارم پر پرانی کالی جرسی اور جیکٹ پہننے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اس خبررساں ادارے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس نے سردیوں کے لئے نئی یونیفارم پر پرانی کالی جرسی اور جیکٹ استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ نئی یونیفارم پر سبز رنگ کی جیکٹ اور جرسی منظور کی گئی تھی مگر یونیفارم کے رنگ اور ڈیزائن پر اعتراضات کے بعد اب سردیوں کے لئے پرانے ڈریس کوڈ کو ہی اپنایا گیا ہے اور اب کالی جرسی اور جیکٹ وردی کے اوپر استعمال کی اجازت دیدی گئی ہے۔