سید علی گیلانی گذشتہ سات برسوں سے علالت کے باوجود ایامِ اسیری گزاررہے ہیں ؛حریت کانفرنس

Published on November 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی گذشتہ سات برسوں سے علالت کے باوجود ایامِ اسیری گزاررہے ہیں۔ ان کا گھر ہی ان کے لیے قید خانہ بنایا گیا ہے۔ ترجمان حریت کانفرنس گ کے مطابق جبکہ حریت کے معاون جنرل سیکریٹری گذشتہ ایک ماہ سے پولیس تھانہ شوپیان میں بند ہیں، جہاں ان کی صحت بری طرح متاثر ہوچکی ہے،نیز مسرت عالم بٹ کا 35ویں بار PSAعدالت سے کالعدم قرار دئے جانے کے بعد بھی انہیں کوٹ بھلوال جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ شبیر احمد شاہ اور دیگر محبوسین الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، ظہور احمد وٹالی، کامران یوسف، شاہد یوسف وغیرہ کو تہاڑ جیل میں طبی سہولیات سے محروم رکھ کر ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہاہے۔ ادھر غلام محمد خان سوپوری، محمد رمضان خان، سیدہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی ، محمد سبحان وانی، امیرِ حمزہ شاہ، عبدالغنی بٹ، محمد شعبان ڈار، عبدالخالق ریگو، بشیر احمد صالح، محمد یوسف لون، شیخ محمد یوسف، شکیل احمد یتو، جاوید احمد فلے، حاجی محمد رستم بٹ، مفتی عبدالاحد راتھر، محمد شعبان خان، معراج الدین نائیکو، حاجی منظور احمد کلو، محمد اشرف ملک، امتیاز احمد میر،سلمان یوسف، معشوق احمد بٹ، غلام محمد تانترے، ناصر عبداللہ، عبدالرشید بٹ، غلام رسول پرے، بشیر احمد صوفی، عبدالرشید راتھر، بشیر احمد وانی، غلام نبی خان، سجاد احمد میر، عبدالاسلام میر، اعجاز احمد بہرو، پیر تنویر، مشتاق احمد ہرہ، دانش ملک وغیرہ کو ایک کے بعد دوسرا پی ایس اے لگاکر ان کی اسیری کو طول دیتے ہوئے اپنے ہی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، نور محمد تانترے، فیروز احمد بٹ، محمد ایوب میر، فدا احمد، محمد حسین، غلام محمد بٹ، محمد اسحاق پالا، عبدالوحید نائک، شبیر احمد بٹ، مشتاق احمد ملہ، محمد مقبول، شریف الدین، غیاث الدین، محمود ٹوپی والا، جاوید احمد خان، پرویز احمد میر، عبدالغنی گونی، علی محمد شیخ، سمیع اللہ شیخ، نذیر احمد شیخ، عبدالحمید، ذاکر حسین، حسن علی، عبدالرشید، غلام محمد، مشتاق احمد، محمد حسین، آکھل، محمد سعید بٹ، شوکت احمد خان، محمد عارف، محمد شبیر، راج دین، شیخ فہد، شیخ عمران، محمد عباس وانی، مرزا نثار حسین، محمد علی بٹ، گلزار احمد تانترے کو عمر قید کی سزا سنا کر جموں کشمیر کی ذہین نسل کو جیلوں میں سڑا کر بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبوں کو عملا رہا ہے۔ حریت ترجمان نے تحریک سے وابستہ تمام اسیروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ظلم کی کالی رات چاہے کتنی طویل ہو، لیکن صبح نو ہوکر ان شا اللہ ہمارے سارے زخم مندمل ہوجائیں گے اور کشمیری عوام حقِ دارادیت کا پیدائشی حق حاصل کرکے آزاد قوموں کی طرح امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题