چنئی (یو این پی) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ جبکہ مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم علاقہ چنئی میں گزشتہ رات سے مسلسل ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گاڑیاں پانی میں پھنسے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ کئی علاقے زیر آب آنے سے اسکولز بند اور آئی ٹی کمپنیوں میں بھی ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ تاہم حکام نے لوگوں کو غیر ضروری گھر سے نا نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔