کراچی (یو این پی) سیاسی جماعتوں نے آج ایک ساتھ سندھ میں قوت دکھانے کی ٹھان لی ، آج کا دن صوبے کے لیے سیاسی طور پر گرم ترین ہوگا ، کہیں مردم شماری تو کہیں کرپشن کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ کراچی سے گھوٹکی تک سیاسی کارکن سڑکوں پر ہونگے ، نومبر کا پہلا اتوار سندھ میں سیاسی طور پر گرم ترین دن بن گیا ۔ سیاسی جماعتوں کی سپر سنڈے بنانے کی بھرپور تیاری مکمل ہوگئی ۔ کراچی سے گھوٹکی تک سیاسی کارکن سڑکوں پر ہونگے ۔ صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی پٹرولیم مصنوعات کے خلاف مختلف شہروں کے پریس کلبز پر مظاہرے کرے گی تو گھوٹکی اور اوباڑو میں تحریک اںصاف کا پنڈال سجے گا ۔ مردم شماری کے نتائج کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں میدان سجائے گی جبکہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں کرپشن کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ ہوگا ۔ سیاسی پنڈت اس اتوار کو سندھ کی سیاست کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں ۔