میرپور‘مسافروین کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،14 زخمی

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

میرپور (یو این پی) میرپور آزادکشمیر میں گوجرہ سے نکیال جانے والی وین پنجوڑا میں کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور14زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میرپور پہنچایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ گئے تھے واپسی پر راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes