بورے والا(یوا ین پی) بجلی کی مسلسل بندش نے شہر و گرد نواح میں بسنے والوں کی زندگی اجیرن کردی لوگ پانی بوند بوند کو ترسنے لگے تفصیل کے مطابق شہر و گرد نواح میں پچھلے72گھنٹوں سے تقریبا12سے14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جہاں کاروباری زندگی ٹھپ ہوچکی ہے اور طلبہ طالبات بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں بھی پریشان اسی طرھوح دیہات میں بسنے والے کسان بھی بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پریشان ہیں عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو ہمیں اوور ریڈنگ کے ذریعے بھاری بل بھیجے جاتے ہیں دوسری طرف بجلی کی بندش نے بھی پریشان کررکھا ہے ۔