قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی،پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن کی وجہ سے پریشان ہے،وزیرداخلہ احسن قبال
نارووال(یو این پی) حکومت نے تحریک انصاف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویزمسترد کردی۔ تحریک انصاف کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبا ل نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے ذریعے حکومت گرانے کی کوشش کرتی رہی جبکہ (ن) لیگ نے عوامی خدمت کے ریکارڈقائم کئے۔انہوں نے یوا ین پی سے کہاکہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اورانتخابات وقت پرہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کی وجہ سے پریشان ہے،انہیں ڈر ہے کہ (ن) لیگ سینیٹ سے جیت جائے گی۔