ٹوکیو(یو این پی) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹوکیو میں خواتین کے بارے میں ایک کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ نے ہالی ووڈ اور دوسرے امریکی شعبوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کا ورک کلچر خواتین کو مناسب عزت اور احترام دینے میں ناکام ہو چکا ہے لیکن ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔