سائکوتھرلر فیچرفلم ’’ہوٹل‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی خالد حسن خان

Published on January 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,041)      No Comments

\"KHALID

لاہور(یواین پی) مسک فلمز کی پوری ٹیم، فنکار، پروڈیوسر سردار نوید اے خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرطلال فرحت اور سائکوتھرلر فیچرفلم’’ہوٹل‘‘ کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کی جانب سے تمام اہلیان پاکستان اور غیرممالک میں رہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد قبول ہو،ہماری دعا ہے کہ یہ سال ہم سب کے لیے خوشیاں اور مسرتیں لائے، ہر طرف خوشی کا سماں ہو ، ہم سب یونہی چین و سکون کے ساتھ امن اور سلامتی کے لیے اپنے خاندان کے ہمراہ ڈھیرساری خوشیاں سمیٹیں اور ان خوشیوں کو آگے بڑھانے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں رہیں، انشا اللہ ہمیں امید ہے کہ اس سال کے شروع ہی میں ہم اپنی سائکوتھرلر فیچرفلم ’’ہوٹل‘‘ سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نئی تبدیلی کی بنیاد رکھ دیں گے

\"SARDAR

جس سے دنیا بھر میں پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی، ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ۲۰۱۴ ؁ء پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نیا سورج طلوع ہو جس کی روشنی، میڈیا انڈسٹری کے توسط سے ان ستاروں اور تکنیکی ماہرین پر پڑیں جن کی ہماری موجودہ فلم انڈسٹری کو اشد ضرورت ہے، دعا ہے رب العزت سے کہ ہم سب کی محنت کا پھل ہمیں کامیابیوں اور کامرانیوں کی صورت میں عطا کرے (آمین)۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy