کراچی(یو این پی) ایشیا کپ میں ناقص پر فارمنس دکھانے کے بعد ٹائٹل جیتنے کی امید لیے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی۔ میلبورن میں 8 سے 12 نومبر تک کھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ میزان ملک آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں سے قومی ٹیم کا سامنا ہو گا۔ کپتان محمد عرفان اور ہیڈ کوچ فرحت خان کا کہنا ہے کہ ٹیم جونیئر اور سینئرز پرمشتمل ہے۔ کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، ایونٹ کے فائنل تک ضرور جائیں گے۔