اپنے ورثہ سے پیار ہےریحام خان نے برقع اوڑھ لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے روایتی برقع اوڑھ لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے پختونوں کے روایتی شٹل کاک برقع میں اپنی تصویر شیئر کی۔ ریحام خان کو یہ برقع خیبرپی کے کی یوتھ اسمبلی کے سپیکر اور ان کے سپورٹر جلال شیرازی کی جانب سے ریحام کی فرمائش پر دیا گیا۔

ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لئے تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام نے جلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار مجھے برقع مل گیا جس کے لئے میں نے کہہ رکھا تھا۔ ریحام خان نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی روایتی برقعے میں ملبوس اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ انہیں اپنے ورثہ سے پیار ہے۔ ایک تصویر میں سائیڈ پوز بنائے ہوئے ریحام نے یہ بھی پوچھا کہ اندازہ لگائیں یہ کون ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog