ہری پور چوروں، ڈاکوؤں کے حوالے، ایک اور موبائل شاپ لوٹ لی گئی

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

ہری پور(یو این پی)ہری پور چوروں ڈاکوؤں کے حوالے جی ٹی روڈ نزد ڈسٹرکٹ سیشن جج عدالت اور ڈی پی او آفس ایک اور موبائل شاپ لوٹ لی گئی ،چوروں نے تین لاکھ نقدی،موبائل کارڈ وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے دو دنوں میں دس چوری کی وارداتیں اور پچھلے 15دنوں کے دوران درجنوں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیاشہری عدم تحفظ کا شکار پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام پولیس منشیات فروشوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی زرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود جی ٹی روڈ پر زاہد موبائل کے تالے توڑ کر نامعلوم چور موبائل کارڈ اور 2لاکھ 70ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ضلع کچہری،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت اور ضلعی پولیس آفیسر کے دفاتر متصل ہیں اور چور دیدہ دلیری سے واردات کر کے چلے گئے دو روز قبل مین بازار میں 6دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لی گئی تھیں اور ایک ماہ کے دوران درجنوں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتیں رونما ہوئی سب سے زیادہ تھانہ سٹی کی حدود میں وارداتیں رونما ہوئی جس سے پتا چلتا ہے کہ پولیس چوروں ڈاکوؤں کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے اور ہینڈز اپ ہو چکی ہے شہری اورتاجر لٹنے پر مجبور ہیں شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں عملاً ضلع جرائم پیشہ لوگوں کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے اور پولیس چپ چاپ تما شا دیکھ رہی ہے اس شہر میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی نہ رک سکیں محلہ سوہا سے دن دیہاڑے ایک اور موٹر سائیکل اڑا لیا گیا قبل ازیں بھی متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں ملزمان قانون کے شکنجے میں نہ لائے جا سکے،گزشتہ روز ملک عثمان ولد ملک گلزیب اپنا موٹر سائیکل CD 70ہیرو ماڈل 2008گھر کے باہر محلہ سوہا میں کھڑا کر کے گھر کے اندر گیا جب واپس آیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل اڑا لے جا چکے تھے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام اور تاجر وں میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں نے ڈی ایس پی سٹی ایس ایچ اور ایک سٹی اے ایس آئی جوکہ شہر میں بگاڑ کا سبب بنا رہا ہے کو تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں پولیس نے بتایا یے کہ 7کلو ہیروئن اور تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے ایک کلو چرس،سوا کلو ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروشوں کیخلاف دفعہ 9Cمقدمات درج کر لیے ہیں مشہور منشیات فروش ناصر ولد عبدالرحمان عرف منا سکنہ درویش کا پیچھا کر کے گاڑی نمبر 3647کو قبضہ میں کر کے 3کلو ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ملزم موقع پر سے فرار ہو گیا ہے چوروں ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتا رکر لیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog