دبئی (یو این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی سیلفیوں کے بخار سے تنگ آ گئے ۔ ٹی 10 لیگ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کبھی کبھی یہ چیز بہت زیادہ ہو جاتی ہے اور ہر کوئی سیلفی لینا چاہتا ہے کیوں کہ موبائل سب کے پاس ہے۔ انہو ں نے صحافی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی میری تصویریں لے رہے ہیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ بھی میرے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گے۔