نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہوئی ،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے نوازشریف اثاثوں کی قانونی حیثیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ،تاثر ہے کہ لندن فلیٹس نوازشریف کی ملکیت ہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تینوں ریفرنسز عبوری ہیں،یہ ریفرنسز ایک ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دائر ہوئے اور ان مقدمات کے گواہان بھی مشترکہ ہیں،تینوں ریفرنسزکو ایک ریفرنس بنا کر فائل کرنا چاہئے ،عدالت ایک ہی فرد جرم عائد کر ے۔
خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایااورعدالت سے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکشن 17 بی کے تحت درخواست نمٹانے کا حکم دیا۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے ریفرنسز یکجا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے زائدملزمان پرسیکشن 17ڈی کااطلاق نہیں ہوتا،عدالت نے دیکھناہے کہ اس کیس میں 14ڈی کااطلاق ہوتاہے یانہیں؟۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی شق ایک فردسے متعلق ہے جبکہ تمام ریفرنسزمیں ملزمان کے کردارمختلف ہیں۔
احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت کا کہنا ہے کہ محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes