جہانیاں بھتیجے نے کلہاڑی کے وار سے 65سالہ چچا کو قتل کردیا

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

جہانیاں(یو این پی ) زمین تنازعہ پر بھتیجے نے کلہاڑی کے وار سے 65سالہ چچا کو قتل کردیا،ملزم آلہ قتل سمیت فرار،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے لاش قبضہ میں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،قتل کا مقدمہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درج،ڈی ایس پی جہانیاں بھی موقع پر پہنچ گئے ،ہومی سائیڈ سیل پولیس نے تحقیقات شروع کردیں،تفصیل کے مطابق تحصیل جہانیاں کے مضافاتی قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر135دس آر (قدیم) کے رہائشی فوجی عبدالعزیز ولد فتح محمد قوم آرائیں کا اپنے سگے بھتیجے عبدالشکور ولد محمد شریف کے ساتھ کافی عرصہ سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،جس پر گزشتہ روز ملزم عبدالشکور نے زمین تنازعہ کی بنیادپر اپنے سگے چچا فوجی عبدالعزیز کو کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،65سالہ فوجی عبدالعزیز سر میں کلہاڑی کے وار کے باعث خون زیادہ بہنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ ملزم عبدالشکور آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد غلام مصطفی سنگھیڑا،ڈی ایس پی جہانیاں رانا محمد اشرف،انچارج ہیومی سائیڈ سیل جہانیاں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ہیومی سائیڈ سیل کی طرف سے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آبادلایا گیاجہاں سے لاش کوٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے ملزم عبدالشکور کے خلاف مقتول عبدالعزیز کے بیٹے عبدالحمید کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر229/17بجر م 302ت پ درج کر لیا ہے،جبکہ ہیومی سائیڈ سیل پولیس جہانیاں کی طرف سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes