لاہور(یو این پی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے نمبر پر واپس آگیا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 6رنز سے شکست دے دیدی ہے جس نے قومی ٹیم کو ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان عالمی نمبر بن گیا جبکہ نیوزی لینڈ 121پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا تاہم اگلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر واپس اپنی پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور پاکستان واپس دوسرے نمبر پر آ گیا۔تین میچوں کی سیریز کا آج آخری میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے جس کے باعث پاکستان واپس عالمی نمبر ون بن گیاہے جبکہ نیوزی لینڈ 120پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیاہے ،بھارت نے 3پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن اس کی پوزیشن میں بہتری نہیں آ سکی ہے۔