جانتا تھا نظرثانی اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آ ئے گا،جج صاحبان بغض اور غصے سے بھرے ہیں نوازشریف

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جانتا تھا نظرثانی اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آ ئے گا،جج صاحبان بغض اور غصے سے بھرے ہیں اوران کا بغض اور غصہ الفاظ میں سامنے آ گیا،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ گزشتہ 70 سال میں کئی سیاہ اوراق لکھے گئے،آج کا فیصلہ بھی سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمیں شفاف ٹرائل کے حق سے محروم کیاگیا،اس طرح تو ہر ریفرنس کیلئے صرف ڈیڑھ ماہ ملے گا،ان کا کہناتھا کہ جانتا تھا نظرثانی اپیل کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آ ئے گا،جج صاحبان بغض اور غصے سے بھرے ہیں اوران کا بغض اور غصہ الفاظ میں سامنے آ گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy