اپنی آواز سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی ترنگوں اور امنگوں کو جگاتی رہوں گی
لاہور (یواین پی) مجھے فن موسیقی سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اور میں نے ایک جذبہ کے ساتھ گائیکی کی یہی وجہ ہے کہ موسیقی سے محبت کرنے والوں نے میری آواز کو خوب پذیرائی بخشی،مختلف ٹی چینلز اور سوشل میڈیا پہ میرے گائے ہوئے گیتوں نے دھوم مچائی میرے پرستاروں کی محبت اور پسندیدگی کے باعث میرے جذبے اور حوصلے بلند ہوئے ان خیالات کا اظہار گلوکارہ حنا ملک نے یواین پی سے ایک انٹرویو کے دوران کیاانہوں نے مزید بتایا کہ جب تک میرے پرستار میری آواز کا پسند کرتے رہیں گے تب تک میں اپنی آواز سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی ترنگوں اور امنگوں کو جگاتی رہوں گی